: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گلبرگہ (کرناٹک)،12ستمبر(ایجنسی) کرناٹک کے گلبرگہ کے پاس مرتور Martur میں ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ سکندرآباد سے ممبئی جا رہی Duronto ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 7 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔یہ حادثہ رات تقریبا سوا دو بجے ہوا جب ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مرتور کرناٹک اور مہاراشٹر کی سرحد پر گلبرگہ ضلع میں پڑتا ہے۔ریلوے حکام کا
کہنا ہے کہ راحت اور بچاو¿ کے لئے ٹرینیں بھیج دی گئی ہیں۔ متاثر بوگیوں کو الگ کر ٹرین کو ممبئی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ موقع پر ریلوے کے کئی بڑے افسران موجود ہیں۔ راحت اور بچاو¿ کے لئے رلےف کی دو ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ مرنے والوں کے خاندانوں کے لئے 2 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے اور معمولی طور پر زخمیوں کے لئے 25 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔